مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں سویڈن کے وزیر اعظم اسٹفن لوفن کا سرکاری طور پر استقبال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے سرکاری استقبال کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ سویڈن کے وزير اعظم ایرانی صدر کی دعوت پر کل رات تہران پہنچے ہیں ۔ سویڈن کے وزير اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی ہے وزیر صنعت و تجارت نے ایئر پورٹ پر سویڈن کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں سویڈن کے وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال کیا ۔
News ID 1870359
آپ کا تبصرہ